محکمہ خوراک پنجاب کا بڑا کارنامہ، 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مکمل

تجارت

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ خوراک پنجاب نے کارنامہ دکھاتے ہوئے 170 ارب روپے مالیت کی 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مکمل کر لیا، 36 لاکھ 85 ہزار 669 میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے، اس بار مقررہ ہدف سے زیادہ گندم خریداری کی گئی۔

گندم خریداری کے حوالے سے اچھی خبر، محکمہ خوراک پنجاب نے مالی سال 22۔2021 کیلئے گندم کی خریداری کا مقررہ ہدف حاصل کر لیا۔ گندم کی خریداری تاحال جاری ہے۔ 35 لاکھ ٹن گندم خریداری کا ہدف وقت سے پہلے مکمل کر لیا گیا، صوبے بھر کے 9 ڈویژنز کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ محکمہ خوراک پنجاب نے 2 ماہ اور 2 روز میں ہدف سے زائد گندم خریدی۔ 105.3 فیصد گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کیا گیا۔

مجموعی طور پر 36 لاکھ 85 ہزار 669 میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی جا چکی ہے۔ محکمہ خوراک پنجاب گندم خریداری کی مد میں 170 ارب روپے کاشتکاروں کوادا کر چکا ہے۔ محکمہ خوراک پنجاب کے اعدادوشمار کے مطابق لاہور ڈویژن میں 3لاکھ 42 ہزار 210میٹرک ٹن گندم خریدی گئی۔ بہاولپور ڈویژن میں 6لاکھ 65 ہزار 643 میٹرک ٹن گندم کی خریداری ہوئی ہے۔

راولپنڈی ڈویژن سے 7 ہزار 872 میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی گئی۔ گوجرانوالہ ڈویژن سے 4 لاکھ 45 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے۔ فیصل آباد ڈویژن میں 4 لاکھ 97 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی۔ سرگودھا ڈویژن سے 3 لاکھ 2 ہزار 204 میٹرک ٹن گندم کی خریداری ہوئی۔ ملتان ڈویژن میں 5 لاکھ 52 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری عمل میں لائی گئی۔ ساہیوال ڈویژن سے 3لاکھ 45ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی جبکہ ڈی جی خان ڈویژن میں 5لاکھ 30ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے۔

معاون خصوصی نیشنل فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے 35 لاکھ میٹرک ٹن کے مقررہ ہدف سے زائد گندم کی خریداری سرپرائز ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں