بزنس ڈویلپمنٹ بورڈ آف انویسٹمنٹ بلوچستان نے سرمایہ کاری بارے بڑی خبر سنا دی

کراچی: (دنیا نیوز) بلوچستان میں بزنس ڈویلپمنٹ بورڈ آف انویسٹمنٹ نے سرمایہ کاری بارے بڑی خبر دے دی۔

بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ کے مطابق بلوچستان میں معدنی اورزرعی شعبوں میں کئی ممالک سے سرمایہ کاری آئے گی، معدنیات میں چائنہ، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

وائس چیئرمین بلوچستان بی او آئی نے بتایا کہ چاغی کے معدنی منصوبوں پر عالمی انویسٹرز سے فریم ورک پر مشاورت جاری ہے، بلوچستان میں زیتون کی کاشت کیلئے سپین سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

وائس چئیرمین بلوچستان بی او آئی نے کہا کہ بلوچستان کے لیے بزنس سمٹ کانفرنس 27 اور 28 جنوری کو ہوگی، بزنس سمٹ کانفرنس اسلام آباد میں ہو رہی ہے، بلوچستان بزنس سمٹ کانفرنس میں آرمی چیف ، صدر اور وزیراعظم کو دعوت دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں