جولائی تا دسمبر 2024: ایف بی آر کو 380 ارب کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا
کراچی: (دنیا نیوز) ایف بی آر کو جولائی سے دسمبر تک 380 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔
دستاویزات کے مطابق ایف بی آر نے اب تک دسمبر کیلئے 1398 ارب روپے ٹیکس کلیکشن کی، ایف بی آر کا دسمبر کے دوران 1400 سو ارب روپے کا ہدف تھا، انکم ٹیکس کی مد میں 791 ارب روپے اکٹھے کئے گئے۔
دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ ایف بی آر کو سیلز ٹیکس کی مد میں 414 ارب، فیڈرل ایکسائز کی مد میں 69 ارب جمع ہوئے، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 122 ارب روپے، ریفنڈز 70 ارب دیئے گئے، جولائی سے نومبر کا شارٹ فال ملا کر دسمبر کا ہدف 1750 ارب روپے ہے۔
دستاویزات میں بتایا کہ ایف بی آر کو جولائی سے نومبر 340 ارب روپے ریونیو شارٹ کا سامنا ہے، جولائی سے نومبر کے دوران کا شارٹ فال حاصل نہیں ہو سکے گا، جولائی سے دسمبر تک ایف بی آر کو 6009 ارب روپے ٹیکس جمع کرنا ہے۔
دستاویزات کے مطابق جولائی سے دسمبر انکم ٹیکس کی مد میں 2827 ارب روپے جمع ہوئے، سیلز ٹیکس کی مد میں 2105، فیڈرل ایکسائز کی مد میں 346 روپے جمع ہوئے، جولائی سے دسمبر تک کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 617 ارب روپے جمع کئے گئے، جولائی سے دسمبر کے دوران 272 ارب کے ریفنڈز ادا کئے گئے۔