ایس آئی ایف سی کی مؤثر تجارتی پالیسیاں پاکستانی برآمدات کے استحکام کی ضامن

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے پاکستانی صنعتی برآمدات کو عالمی سطح پر فروغ مل رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی مؤثر تجارتی پالیسیاں پاکستانی برآمدات کے استحکام کی ضامن ہیں۔
پاک الیکٹران لمیٹڈ (پل) نے باضابطہ طور پر امریکا کو اپنی مصنوعات کی برآمدات کا آغاز کر دیا، پل کے ٹرانسفارمرز کی پہلی کھیپ 13 مارچ 2025 کو پاکستان سے امریکا روانہ ہوئی، کمپنی نے اپنی عالمی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے اور نئے بین الاقوامی مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاور اور ایپلائنسز ڈویژن کے تحت ٹرانسفارمرز سے لے کر گھریلو آلات تک ’پاک الیکٹران لمیٹڈ‘ جدید اور معیاری مصنوعات کی تیاری میں پیش پیش ہے، کمپنی نے عالمی سطح پر ترقی کیلئے ہٹاچی، فوجیستو اور جنرل الیکٹرک سمیت کئی معروف بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔
ایس آئی ایف سی کا مشن جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور صنعتی خوشحالی کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔