یکم رمضان کو تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم رمضان المبارک 1447 ہجری کو ملک بھر کے سرکاری اور نجی بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے، تعطیل کا یہ فیصلہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکس، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک یکم رمضان کو عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

تاہم بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر رہیں گے، جبکہ عوامی لین دین میں شامل عملے کو اس دن چھٹی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس بدھ کو پشاور میں ہوگا، جب کہ دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

زونل کمیٹیاں اپنی جانب سے چاند کی شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو فراہم کریں گی، جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں