روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
میلبرن: (ویب ڈیسک) بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے، اس وقت ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام اور سلیکٹرز کو بھی اس بارے میں علم ہے، روہت شرما اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو نہیں بدلیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روہت شرما اس حوالے سے کب اعلان کریں گے اس حوالے سے حتمی وقت نہیں بتایا جاسکتا لیکن قوی امکان ہے کہ وہ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے اس سیریز کے 3 ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں صرف 31 رنز بنائے ہیں۔
واضح رہے کہ روہت شرما نے رواں سال جون میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے بعد پریزینٹیشن سیریمنی کے دوران ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔