انڈر 19 ویمنز ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا تیسرا روز، کھلاڑیوں نے خوب خون گرمایا

کراچی: (دنیا نیوز) انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹیم کے کراچی میں جاری ٹریننگ کیمپ کے تیسرے روز بھی کھلاڑیوں نے خوب خون گرمایا۔

آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ کیمپ جاری ہے، کھلاڑیوں نے آج دو سیشنز میں بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ محسن کمال،اسسٹنٹ کوچ ،محمد حنیف حنیف ملک اور فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان کھلاڑیوں کو ٹپس دیں، انڈر 19 ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 9 جنوری تک کراچی میں جاری رہے گا۔

ٹیم 10 جنوری کو براستہ دئبی ملائیشیا روانہ ہو گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں