کراچی: شوہر نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر بیوی کو قتل کردیا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 2 میں شوہر نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے سے بیوی کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ صائمہ کو اس کے شوہر سرفراز نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر قتل کیا، اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور شوہر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ میاں بیوی ایک سکول کی چھت پر رہائش پذیر تھے اور دونوں اسی سکول میں ملازمت کرتے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں