لاہور: ڈمپر تلے 5 افراد کو کچلنے والے ڈرائیور کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

لاہور: (دنیا نیوز) باغبانپورہ میں ڈمپرتلے دب کر پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کا معاملہ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی کینٹ کے مطابق مقدمے میں قتل باالسبب، غفلت سے گاڑی چلانا سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، ایل ڈبلیو ایم سی کے ڈمپرکی ٹکر سے 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے، ٹریفک حادثہ ڈمپر کے ڈرائیورکی غفلت کے باعث پیش آیا۔
حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔