خصدار میں نامعلوم افراد کے حملے میں 3افراد جاں بحق
کوئٹہ:(دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے خصدار میں نامعلوم افراد کے حملے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ضلع خضدار کے علاقے نال میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ مارے جانے والے افراد میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والا ایک تاجر بھی شامل ہے، مارے جانے والے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر کی شناخت ملو مل کے نام سے ہوئی۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے باقی دو افراد کی شناخت عبدالرشید اور عبدالصبور کے نام سے ہوئی، مرنے والے افراد پکنک منانے ہڑنبو ڈیم گئے تھے۔
علاوہ ازیں پولیس نے مرنے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔