شیخوپورہ میں 2 پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

شیخوپورہ: (ویب ڈیسک) شیخوپورہ کے تھانہ صدر کے نزدیک 2 پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ شیخوپورہ میں تھانہ صدر کے علاقے عیسیٰ نگری کے نزدیک پیش آیا، ڈکیتی کا شکار ہونے والے دونوں کانسٹیبل ڈولفن سکواڈ کے ہیں۔

پولیس اہلکاروں سے ڈاکو سرکاری رائفل، موٹر سائیکل، وائرلیس سیٹ، 2 موبائل فون اور نقدی چھین کر لے گئے۔

ڈاکوؤں کی شناخت دلاور ڈوگر اور عباس ڈوگر کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں