منشیات کے مقدمات میں عدالتوں نے 4 سپلائرز کو سزائیں سنا دیں
راولپنڈی: (دنیا نیوز) منشیات کے مقدمات میں عدالتوں نے 4 سپلائرز کو سزائیں سنا دیں۔
سزائیں ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام ملک،ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبین رانا اور ایڈیشنل سیشن جج چودھری ماجد حسین گادی نے سنائیں۔
مجرمان کو مجموعی طور پر 42 سال قید اور 7 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔
مجرم سلیمان فیاض کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 5 کلو 200 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ ریس کورس پولیس نے نومبر 2024 میں گرفتار کیا تھا۔
اسی طرح مجرم راحیل احمد کو 10 سال قید اور 1 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ سول لائنز پولیس نے اپریل 2025 میں گرفتار کیا تھا۔
مجرم طیب حسین کو 09 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مئی 2025 میں گرفتار کیا تھا۔
اسی طرح مجرم حسن علی کو 09 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1 کلو 420 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ سٹی پولیس نے اپریل 2025 میں گرفتار کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں۔