کشمیر پریمیئر لیگ: ذیشان اشرف کی سنچری، مظفرآباد ٹائیگرز نے کوٹلی لائنز کو ہرا دیا

کرکٹ

مظفر آباد: (دنیا نیوز) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں مظفرآباد ٹائیگرز نے کوٹلی لائنز کو 5 وکٹ سے ہرا دیا،پہلی سنچری بنانے والے ذیشان اشرف مین آف دی میچ قرار پائے ۔

کے پی ایل کے 8 ویں میچ میں کوٹلی لائنز نے پہلے کھیلتےہوئے 194 رنز جوڑے ، آصف علی نے 67رنز بنائے ، کپتان محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں مظفر آبادٹائیگرز کے ذیشان اشرف نے ذمہ دارانہ، جارحانہ بلکہ فاتحانہ اننگز کھیلی، اوپننگ بیٹسمین نے ایونٹ کی پہلی سنچری بنا ڈالی،وہ باسٹھ گیندوں پر 107 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

شاندار بیٹنگ کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...