ملک بھر میں آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں آئندہ ہفتے کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ دنوں کے دوران ملک بھر میں مزید بارشیں ہوں گی، 10 سے 13 اگست کے دوران مزید ابر رحمت برسنے کا امکان ہے، 10 اگست سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں کا امکان ہے، سندھ اور گلگت میں بھی بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات بارشوں کے باعث جڑواں شہروں سمیت نوشہرہ، مردان، فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔