ٹی 20 ورلڈ کپ: ایک اور بڑا اپ سیٹ، جنوبی افریقہ کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست

ایڈیلیڈ: (دنیا نیوز) نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ کردیا۔

ایڈیلیڈ اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا، جنوبی افریقا کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کا کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکا اور پروٹیز کو 13 رنز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں