ڈینی موریسن سے منسوب بیان جعلی، کیوی کمنٹیٹر کا اظہار برہمی

لاہور: ( ویب ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ اپنے اختتام کی جانب بڑھ چکا ہے اور اسی دوران سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر ڈینی موریسن سے منسوب بیان وائرل ہوا جو کہ جعلی نکل آیا ہے۔

وائرل بیان ڈینی موریسن کی نظروں کے سامنے سے گزرا تو وہ خود سے منسوب وائرل بیان پر سیخ پا ہوگئے۔

ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ روز ایک ٹوئٹر صارف نے ڈینی موریسن کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی جس پر کیوی کمنٹیٹر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے فوراً ٹوئٹ کا جواب دیا۔

صارف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ڈینی موریسن کا کہنا ہے کہ میں چاہوں گا پاکستان اور بھارت کا فائنل ہو اور پاکستان بھارت کو شکست دے، ہم سب کرپٹ کرکٹ مافیا کے خلاف انصاف چاہتے ہیں۔

جواب میں ڈینی نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور لکھا میں نے ابھی یہ ٹوئٹ دیکھی جو کہ مکمل طور پر کچرا ہے، میں سوشل میڈیا پر ان جھوٹ سے تھک چکا ہوں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں