وزیراعظم کی آئی ایس آئی کو بی این اے کے بانی کی گرفتاری پر مبارکباد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کو بی این اے کے بانی کی گرفتاری پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ حساس ادارے نے شاندار آپریشن کے ذریعے بی این اے سربراہ کو گرفتار کیا، یہ آپریشن ہمارے اداروں کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بی این اے بانی کی گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے میں مدد ملے گی اور بلوچستان میں امن کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں