سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف 8 رکنی لارجر بینچ کل سماعت کرے گا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کیخلاف درخواستوں پر 8 رکنی لارجر بینچ کل سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے، درخواست گزار کے وکلاء کل اپنا اپنا مقدمہ عدالت میں پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف دائر مزید 3 درخواستوں کو نمبر الاٹ

اٹارنی جنرل، پاکستان بار، سپریم کورٹ بار کے نمائندہ وکلاء بھی پیش ہوں گے، واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 13 اپریل کو مجوزہ قانون پر عمل در آمد روک دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں