فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کا آغاز

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بنچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بنچ کا حصہ ہیں۔

فوجی عدالتوں کے ملزمان کو اپیل کا حق ہو گا یا نہیں، اس پر اٹارنی جنرل آج جواب دیں گے، اٹارنی جنرل آج فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف آئینی درخواستوں پر دلائل مکمل کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں