روس میں پہلی بار اسلامی بینکنگ کا آغاز
ماسکو: (ویب ڈیسک ) روس یکم ستمبر کو 2 سالہ پائلٹ پروگرام کے حصے کے طور پر پہلی بار اسلامی بینکاری کا آغاز کر رہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 4 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک قانون پر دستخط کیے تھے جس میں اسلامی بینکاری کی فزیبیلٹی کا جائزہ لینے کا ذکر شامل تھا۔
رپورٹس کے مطابق یہ پائلٹ پروگرام 4 مسلم اکثریتی علاقوں میں شروع ہوگا اور کامیابی کی صورت میں اسے باقی حصوں میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روس میں ڈھائی کروڑ تک مسلمان موجود ہیں۔