غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی: چیمبر اپیل کی 20 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے چیمبر اپیل کی 20 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات قانونی نوعیت کے ہیں، درخواست پر عائد اعتراضات کا جائزہ عدالت کو لینا چاہیے، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل منظور کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا حکم نامہ جاری

تحریری حکم نامے کے مطابق کیس سماعت کیلئے کھلی عدالت میں مقرر کیا جائے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے افغان شہریوں کی وطن واپسی کیخلاف اپیل پر ان چیمبر سماعت کی تھی۔

فرحت اللہ بابر سمیت دیگر نے غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی روکنے کیلئے درخواست دائر کی، رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی جس پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں