پی ٹی آئی نے تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں بننے والا کمیشن مسترد کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں بننے والا کمیشن مسترد کر دیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم اس کمیشن کو مسترد کرتے ہیں، صرف حاضر سروس ججز کا کمیشن بنایا جائے، ہم ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن کو مسترد کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن طرز پر کمیشن بنایا جائے، میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن کو اس وقت کے چیف جسٹس ناصرالملک نے ہیڈ کیا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...