خیبرپختونخوا کا حالیہ بجٹ عوام دوست ہے: صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم

پشاور: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ ایک عوام دوست بجٹ ہے۔

اپنے بیان میں آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ صوبے میں روزگار اور گھر بنانے کے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں، بڑے منصوبوں کے بجائے عوامی ریلیف کے منصوبوں کو ترجیح دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش

وزیر خزانہ نے مزیدکہا کہ پراپرٹی ٹیکس کم اور تمباکو پر ٹیکس بڑھا دیا ہے، دیر، بنوں، ڈی آئی خان موٹر وے بنائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 25-2024 کا 1754 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا جس میں صوبے کے اخراجات 1654 ارب روپے ہیں اور صوبائی حکومت کا بجٹ ایک سو ارب روپے سرپلس ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں