ورلڈکپ وارم اپ: کینگروز کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست

کنگز ٹاؤن: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے، نکولس پورن نے 75، راومن پاول نے 52 اور شرفین ردرفورڈ نے ناقابل شکست 47 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا سکی، جوش انگلس نے 55 اور نیتھن ایلس نے 39 رنز بنائے۔

ٹیم مکمل نہ ہونے پر چیف سلیکٹر جارج بیلی اور اسسٹنٹ کوچز فیلڈنگ کرتے رہے، اسسٹنٹ کوچ آندرے بورووچ نے پورن کا کیچ بھی ڈراپ کیا، آسٹریلیا کو نمیبیا کے خلاف پہلے میچ میں بھی نو کھلاڑی دستیاب تھے۔

آل راونڈر مارکس سٹوئنس ویسٹ انڈیز پہنچ چکے تھے لیکن ان کی کٹ میامی سے تاخیر کا شکار ہوئی اسی لیے وہ کالی آندھی کیخلاف وارم اپ میچ نہ کھیل سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں