صدر آصف زرداری سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا، صدر مملکت نے گلگت بلتستان کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی پر سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے معاشی خوشحالی آئے گی: صدر مملکت

آصف علی زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، گلگت بلتستان کو اس کی بھرپور صلاحیت کے مطابق ترقی دینے کیلئے خصوصی اقدامات درکار ہیں۔

گورنر گلگت بلتستان نے صدر مملکت سے ملاقات میں علاقے میں میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کی درخواست کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو متعلقہ فورمز کے ذریعے علاقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...