امریکا سے شکست: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کپتان کھلاڑیوں پر برس پڑے

نیویارک: (دنیا نیوز) ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا سے شکست پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور کپتان بابر اعظم بھی کھلاڑیوں پر برس پڑے۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد پاکستان کے کیمپ میں بے چینی پائی جاتی ہے اور کوچ گیری کرسٹن اور کپتان بابر اعظم کھلاڑیوں پر سخت برہم ہیں۔

شکست کے بعد گیری کرسٹن شدید برہم نظر آئے اور انہوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں ابتر کارکردگی پر قومی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کوچ گیری کرسٹن نے بھی پلان پر عمل نہ کرنے پر کھلاڑیوں پر برہمی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

دوسری جانب کپتان بابراعظم نے پلان پر عمل نہ کرنے باؤلرز پر برہمی کا اظہار کیا، کپتان نے کھلاڑیوں تنبیہ کی کہ اب سوچنے کا نہیں کارکردگی کا وقت ہے اور بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں