ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

نیویارک:(دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوا، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

نیدر لینڈز کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے، سائبرینڈ اینجلبرچٹ 40 اور لوگن وین بیک 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ساؤتھ افریقہ کی جانب سے اوٹنیل بارٹ مین نے 4، اینریچ نورٹجے اور مارکو جانسن نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 12 سکور پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی، اس کے بعد ٹرسٹن اسٹبس نے 33 اور ڈیوڈ ملر نے ناٹ آؤٹ 59 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح یاب کیا۔

جنوبی افریقہ سکواڈ

کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، اوٹنیل بارٹ مین

نیدرلینڈز سکواڈ

میکس او ڈاؤڈ، مائیکل لیویٹ، وکرمجیت سنگھ، سکاٹ ایڈورڈز (کپتان اور وکٹ کیپر)، تیجا ندامانورو، باس ڈی لیڈے، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، لوگن وین بیک، ٹم پرنگل، پال وین میکرین، ویوین کنگما

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں