عمر ایوب کو عدالت میں جانے سے روکنے پر اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو سرگودھا کی عدالت میں جانے سے روکنے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سرگودھا میں ایک کیس کیلئے عدالت پہنچے تھے، عمر ایوب کو عدالت پہنچنے سے روکا گیا، عمر ایوب کو عدالت کے اندر نہیں جانے دیا گیا، کس قانون کے تحت عمر ایوب کو عدالت جانے سے روکا گیا؟ پوچھنا چاہتا ہوں کیا پنجاب میں کوئی آئین و قانون ہے،کیا پنجاب میں کوئی مارشل لا لگا ہے؟

اسد قیصر نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی توہین کی گئی، پرویلج موشن بھی لا رہے ہیں، یہ ملک اس طرح نہیں چل سکتا احتجاجاً واک آؤٹ کرتے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں