جوبائیڈن اور کملا ہیرس اقتدار میں رہے تو 11 ستمبر جیسے حملے ہوسکتے ہیں: امریکی سینیٹر
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگر صدر جو بائیڈن اور ان کی نائب صدر کملا ہیرس اقتدار میں رہے تو امریکا پر 11 ستمبر جیسے حملے ہو سکتے ہیں۔
لنڈسے گراہم نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسے قبل ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے حوالے سے اتنا فکر مند نہیں ہوا جتنا کہ اب ہوں، میں ایک بار پھر 11 ستمبر جیسے حملے ہونے کے حوالے سے اتنا زیادہ فکر مند نہیں تھا جتنا اب ہوں۔
امریکی سینیٹر نے مزید کہا کہ افغانستان سے انخلا نے تمام دہشت گردوں کو سرگرم کر دیا ہے، مجھے نہیں یاد کہ ہمارے ملک میں اس وقت سے زیادہ دہشت گرد کبھی ہوں۔
گراہم نے کہا کہ ایران کو جوہری قوت بننے سے روکنے کے لئے اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے ہمیں اس کو سراہنا چاہئے، گراہم نے خبردار کیا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لئے تیزی دکھا سکتا ہے۔