سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس 14جون ،بحث عید کے بعد ہوگی

کراچی:(دنیا نیوز) مالی سال 25-2024 کےلیے سندھ کا میزانیہ 14جون کو پیش کیا جائےگا۔

سندھ اسمبلی ذرائع کے مطابق اسمبلی کےبجٹ اجلاس کا شیڈول بھی تیار کرلیا گیا، 14جون کو صوبائی حکومت کےآمدن و اخراجات کا گوشوارہ سندھ اسمبلی میں پیش کیاجائےگا ، سندھ کابینہ کا اجلاس بھی اُسی روز ہوگا، نئے مالی سال کےلیےبجٹ تجاویز کی رسمی منظوری کابینہ دےگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سندھ کےبجٹ پر اسمبلی میں بحث کا آغازعید کےبعد ہوگا، بجٹ پر بحث پانچ روز جاری رہےگی، سٹیزن بجٹ میں بڑے پیمانے پر ریلیف کے اقدامات کا اعلان،  ملازمین کی تنخواہوں میں15سے20فیصد اضافے کا امکان بھی سندھ اسمبلی کے بجٹ میں شامل ہے۔

متوقع سوشل پروٹیکشن پروگرام کےبجٹ میں اضافہ بھی تجویز میں شامل ہے، پیپلزپارٹی قیادت کی مشاورت سےسندھ حکومت نے ریلیف اقدامات تجاویز مرتب کی ہیں، غذائی قلت کےخاتمے کےمنصوبوں کےلیےبجٹ میں اضافہ ہوگا، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافےکا اعلان کیاجائےگا۔

انتظامی امور اور محصولات کےشعبے میں اصلاحات ،سندھ کےمجموعی ترقیاتی بجٹ کا حجم 734ارب روپے تک رکھنے کی تجاویز بھی بجٹ میں شامل کی گئیں، آئندہ مالی سال کےوسط تک سندھ میں15سےزائد مراکز نوجوانان مکمل کیےجائیں گے۔

علاوہ ازیں سندھ حکومت نے خصوصی افراد ،بزرگوں کی بہبود کےاداروں کےلیےگرانٹس میں اضافہ، پرائمری ہیلتھ کیئر، سیلاب زدہ علاقوں میں سکولز کی تعمیر نو کےلیےبجٹ میں اضافہ کی تجاویز دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں