متنازعہ بھارتی آبی منصوبوں کا جائزہ، پاکستان سے اعلیٰ سطح وفد مقبوضہ کشمیر پہنچ گیا

کشتوڑا: (دنیا نیوز) متنازعہ بھارتی آبی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان سے اعلیٰ سطح کا وفد مقبوضہ کشمیر پہنچ گیا۔

وفد کی سربراہی سیکرٹری آبی وسائل مرتضیٰ علی شاہ کر رہے ہیں، وفد میں انڈس واٹر کمشنر، نیسپاک، واپڈا اور لیگل حکام شامل ہیں، وفد مقبوضہ کشمیر میں مختلف متنازعہ آبی منصوبوں کا دورہ کرے گا۔

مون سون میں مقبوضہ کشمیر سے پانی سے متعلق وارننگ سسٹم پر بات چیت ہوگی، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

بھارتی متنازعہ آبی منصوبوں سے متعلق اعتراضات سے آگاہ کیا جائے گا، پاکستانی وفد نےدورے کے پہلے مرحلے میں کشتوڑا کا دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں