قومی اسمبلی: آرٹیکل 175 الف اور 215 میں ترمیم کا آئینی بل پیش

اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں آرٹیکل 175 الف اور 215 میں ترمیم کا آئینی ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔

ایوان میں بل رہنما تحریک انصاف اسد قیصر، ثناءاللہ مستی خیل، شہزادہ محمد گشتاسپ خان کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار کے حوالے سے ترمیم متعارف کرائی گئی ہے،ججز کی تعیناتی میں شفافیت کمپرومائز ہوئی ہے۔

بعد ازاں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شق 175 الف اور 215 میں ترمیم کا دستور ترمیمی بل 2024 متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں