5 اگست کو پوری قوم کشمیریوں کیلئے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلے: مشعال ملک

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشعال حسین ملک نے کہا کہ 5 اگست کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی باہر نکل کر پیغام دیں کہ مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

مشعال حسین ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پانچ اگست 2019ء کو ہندوستان نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا، کشمیریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، عظیم رہنماؤں کو شہید اور پاپند سلاسل کیا گیا ہے، یاسین ملک کو پھانسی پر چڑھانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک آزادی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہمارا دل اور دھڑکنیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں