قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد منظور
اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد منظور کر لی گئی۔
سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد پیش کی جسے اراکین قومی اسمبلی نے منظور کر لیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتا ہے، ارشد ندیم نے ثابت کیا کہ وسائل کی کمی راستہ نہیں روک سکتی، یہ ایوان ارشد ندیم کی سابقہ کامیابی کو بھی احترام سے دیکھتا ہے۔
پیش کردہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ارشد ندیم کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے۔