اولمپکس : گولڈ میڈل لینے والی کم عمر ترین ایتھیلٹ کو ملا ’بطخ‘ کا انوکھا تحفہ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پیرس:(ویب ڈیسک ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری اولمپکس میں خواتین کے سکیٹ بورڈنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والی ایتھلیٹ کو اُن کے والدین نے بطخ تحفے میں دینے کا وعدہ کیا ہے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی سکیٹ بورڈر اریسا ٹریو نے 7 اگست کو تاریخ رقم کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتنے والی سب سے کم عمر آسٹریلوی ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

ویب سائٹ پیپل ڈاٹ کام کے مطابق اریسا ٹریو کے لیے گھر پر ایک خاص چیز انتظار کر رہی ہے اور وہ ہے پالتو بطخ۔

گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے 14 سالہ ایتھلیٹ اریسا نے بتایا کہ اُن کے والدین نے اُن سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ گولڈ میڈل جیتتی ہیں تو انہیں تحفے میں پالتو بطخ دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں