انقلابی اصلاحات کے ذریعے بجلی کے بحران پر قابو پا لیا: وفاقی وزیر توانائی

فیصل آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر انقلابی اصلاحات کے ذریعے بجلی کے بحران پر قابو پا لیا۔

فیسکو ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں پاور سیکٹر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تعاون سے بجلی صارفین کو 45 ارب روپے کا ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے، 201 سے 500 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی چوری میں مزید 40 فیصد کمی لائی جائے گی، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں غیر سیاسی اور آزاد بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تقرر کر دیا گیا ہے۔

سردار اویس لغاری نے مزید کہا کہ پاورسیکٹر میں اصلاحات لانے کے لیے ایکشن پلان مرتب کر کے بہتری لائی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں