فلسطینی کے صدر محمود عباس وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض: (ویب ڈیسک) فلسطینی صدر محمود عباس وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورہ پر ریاض پہنچ گئے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان اور سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے استقبال کیا۔

محمود عباس کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی شیڈول ہے جس میں غزہ کی تازہ صورتحال زیربحث آئے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں