روس : جزیرہ نما کامچٹکا میں 5.9 شدت کا زلزلہ

ماسکو : ( ویب ڈیسک ) روس کے جزیرہ نما علاقے کامچٹکا کے مشرقی ساحل پر 5.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) کے مطابق زلزلہ کامچٹکا کے مشرقی ساحل پر 51 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا ہے۔

زلزلے سے تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 17 اگست کو بھی اس علاقے میں 51 کلو میٹر کی گہرائی میں ایک زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں