قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے ہوگا، اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل پر قانون سازی ہوگی، وقفہ سوالات بھی اجلاس کی کارروائی کا حصہ ہوگا۔

وزیر آباد ضلع میں پاسپورٹ آفس کی عدم دستیابی سمیت حیدرآباد ایئرپورٹ کی کمرشل پروازوں کے لئے بندش پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

صدر مملکت کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی ایجنڈا پر موجود ہے، نکتہ اعتراض کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی ایوان میں بات ہوسکے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں