اسلام آباد: موٹروے، ایئر پورٹ کو ملانے والی سری نگر ہائی وے کھل گئی

اسلام آباد :(دنیا نیوز) پولیس کی جانب سے موٹروے اور ایئر پورٹ کو ملانے والی سری نگر ہائی وے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے پشاور روڈ سے بھی کنٹینرز ہٹادیئے ، ترنول میں جی ٹی روڈ پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تاحال موجود ہے ۔

دوسری جانب مشتعل کارکنوں کو حراست میں لینے کیلئے قیدی وینز بھی موجود ہیں، جی ٹی روڈ سے سری نگر ہائی وے کی طرف رابطہ سڑک بھی کھول دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں