اسلام آباد پولیس کا اشتعال انگیزی میں ملوث پی ٹی آئی کارکنوں پر مقدمے درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس نے اشتعال انگیزی میں ملوث پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مقدمے درج کرنے کا فیصلہ کرلیا، مقدمات تھانہ سنگجانی، ترنول، گولڑہ میں درج کئے جائیں گے۔

مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس افسروں پر حملہ کرنے سمیت دیگر دفعات شامل کی جائیں گی۔

پولیس افسروں نے تمام ایس ایچ اووز سے اپنے اپنے علاقوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں