خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس: شریک ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس میں شریک ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس میں شریک ملزم یاسر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے تمام فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم یاسر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں