جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم ملتان میں مقامی ہوٹل پہنچ گئی

ملتان: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم ملتان میں مقامی ہوٹل پہنچ گئی جہاں ان کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔

مہمان ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم آج ساڑھے تین بجے انضمام الحق کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 16 ستمبر سے ہو گا، مہمان ٹیم پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم آج صبح جوہانسبرگ سے براستہ دبئی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی، جس کے بعد مہمان ٹیم لاہور سے بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملتان پہنچی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں