سینیٹ اور قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکیج آج پیش کئے جانے کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اہم اجلاس آج طلب کر لئے گئے، دونوں ایوانوں میں آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکیج آج پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے لئے 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن ساڑھے گیارہ بجے ہونا تھا جس کے وقت تبدیل کر دیا گیا، اجلاس اب شام 4 بجے ہوگا، سینیٹ کا اجلاس بھی آج شام چار بجے طلب کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے کابینہ کا اجلاس بھی آج ہی طلب کر رکھا ہے، اجلاس میں آئينی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس کا وقت بھی تبدیل کیا گیا ہے جو کہ اب سہ پہر3 بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم میں سپریم کورٹ کے ججوں کی مدتِ ملازمت 65 سال سے بڑھا کر 68 سال کرنے اور ہائی کورٹس کے ججوں کی مدتِ ملازمت 62 سال سے بڑھا کر 65 سال کرنے کی تجویز شامل ہے جبکہ جج تقرری کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔

ممکنہ قانون سازی کے مسودے میں جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو ایک بنانے کی تجویز آئینی ترمیم کا حصہ ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں