باسط علی کا شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام، بورڈ پر بھی کڑی تنقید

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق قومی کرکٹر باسط علی نے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے چیمپئنز ون ڈے کپ میں سٹالینز کے مینٹو ر شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزام عائد کرتے ہوئے کہا اگر پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے ثبوت درکار ہیں تو میں فراہم کردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ کو دیئے گئے انٹرویو میں شعیب ملک نے اعتراف خود کیا تھا کہ وہ جان بوجھ کر ماضی میں ایک میچ ہارے تھے، جو لوگ ملک کے بارے میں نہیں سوچ سکتے ان کی تقرری نہیں ہونی چاہیے، پی سی بی نے کیسے انہیں مینٹور بنادیا۔

باسط علی نے چیمپئنز ون ڈے کپ میں بابر اعظم کی بجائے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو کپتان بنانے پر بھی شعیب ملک کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بابراعظم کی جیب حارث جیسے 10 کھلاڑی نکل سکتے ہیں، بابر کو حارث کی کپتانی میں کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں