آئینی ترامیم کیلئے ہمارے پاس مطلوبہ ارکان پورے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مطلوبہ ارکان پورے ہیں، آئینی ترامیم آج ہی پارلیمنٹ میں لائی جائیں گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن یہ کہہ دے کہ آج ہمیں شکست ہونی ہے، تو پھر تو ان کے پلے کچھ نہیں رہتا، جس نے دکان پر سودا بیچنا ہوتا ہے وہ تو کہے گا میرا سودا بہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو توسیع دینے کی بات درست نہیں، جو بھی جوڈیشل ریفارمز آئیں گے، وہ اجتماعی نوعیت کی ہوں گی، انفرادی نہیں۔

علاوہ ازیں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بھی دعویٰ کیاکہ آئینی ترمیم کیلئے نمبر گیم کب سے پوری ہے،بات اب نمبر گیم سے آگے نکل گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں