آئینی و پارلیمانی امور کی خصوصی کمیٹی میں توسیع کردی گئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایوان کو بہتر انداز میں چلانے کیلیے تشکیل دی گئی آئینی و پارلیمانی امور کی خصوصی کمیٹی میں مزید 5 سینیٹرز شامل، کمیٹی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر علی ظفر، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر عمر فاروق کمیٹی کا حصہ بن گئے ہیں۔

قبل ازیں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 18 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا، کمیٹی پارلیمنٹ کے امور کو بہتر انداز سے چلانے کا کام کرے گی۔

کمیٹی میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، نوید قمر، خورشید شاہ، خالد مقبول صدیقی، سید امین الحق، علیم خان، اختر مینگل، اعجاز الحق، خالد حسین مگسی، صاحبزادہ حامد رضا، بیرسٹر گوہر علی، محمود خان اچکزئی، حمید حسین اور شاہدہ بیگم شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں