مولانا فضل الرحمان سیاسی منظر نامے پر مرکز نگاہ، قوم کو خوشخبری کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان ساتھیوں کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

کابینہ ذرائع کے مطابق جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ہمراہ شریک ہیں، مولانا فضل الرحمان، عطا الرحمان کے چیمبر میں موجود ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان چہرے پر مسکراہٹ سجائے سپیکر چیمبر میں داخل ہوئے، مولانا کی باڈی لینگویج سے کسی قسم کی گھبراہٹ کے آثار نہیں تھے، صحافی نے سوال کیا کہ آپ حکومت کے ساتھ ہیں یا اپوزیشن کے ساتھ تو مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ دیکھتے جائیں کیا ہوتا ہے؟، قوم کیلئے خوشخبری ہے۔

ایک اور صحافی نے سو ل کیا کہ حکومت نے آئینی ترمیم کا مسودہ اب تک آپ کو نہیں دیا، کیا حکومت کی طرف سے آپ پر اعتماد نہیں کیا جا رہا؟ اس پر مولانا فضل الرحمان نےجواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سوال حکومت سے پوچھیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر بھی مولانا فضل الرحمان سے ملنے کے لئے سپیکر چیمبر میں پہنچ گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں