اوکاڑہ: مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

اوکاڑہ : (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار چار ڈاکو تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں شہری سے واردات کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس ٹیم کا قربان شاہ روڈ پر ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہو گیا ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ، تھانہ اے ڈویژن پولیس نے حفاظتی خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جبکہ ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک ساتھی ڈاکو ماراگیا۔

پولیس کے مطابق ایک ڈاکو کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دو ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں