پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 273 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 79 ہزار 606 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 315 پوائنٹس اضافے کیساتھ 79 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 16 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278.16 روپے سے کم ہو کر 278 روپے کا ہوگیا ہے۔